شمالی کوریا کی فوج نے دھمکی دی ہے کہ وہ پروپیگنڈا والی تنصیبات کو تباہ کردے گی، جو اُن کی سرحد کے ساتھ جنوبی کوریا نے نصب کی ہیں۔ اِن تنصیبات میں لاؤڈ سپیکر لگائے گئے ہیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری ذرائعِ ابلاغ نے ہفتے کے روز یہ بیان دیا۔
شمالی کوریا کا یہ تازہ ترین انتباہ ہے جس سے پہلے جب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام لگایا تھا کہ مارچ میں اُس کے جہاز کو غرق کرنے میں شمالی کوریا کا ہاتھ ہے۔
اِس واقع کے بعد سے جنوبی کوریا نے اپنی غیرفوجی سرحد کے ساتھ شمالی کوریا کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے 11مقامات پر
لاؤڈ اسپیکر نصب کر دیے تھے۔ شمالی کوریا کی فوج نے ہفتے کو کہا کہ وہ اِن تنصیبات کو تباہ کردے گی، اوردھمکی دی کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کو، شمالی کوریا کے بقول، آگ کا سمندر بنادے گی۔
جنوبی کوریا کے‘ یوناپ’ نامی خبر رساں ادارے نے جنوبی کوریائی جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کے حوالے سے کہا ہے کہ سرحد کے ساتھ کوئی غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1