رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی پارلیمان کا غیر معمولی اجلاس


کِم یونگ اُن
کِم یونگ اُن

شمالی کوریا کی پارلیمان کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں ملک کے رہنما کِم یونگ اِل اپنے بیٹے کو کسی اعلیٰ منصب پر ترقی دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

کِم یونگ اِل کی طرف سے گذشتہ سال اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کِم یونگ اُن کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر اُنھیں حکمران ورکرز پارٹی کے سنٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین نامزد کرنے کے بعد پارلیمان کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

عام تاثر ہے کہ مسٹر کِم اپنے اختیارات کِم یونگ ان کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اُنھیں یہ اختیارات 1944ء میں اپنے والد کِم سنگ اِل کی وفات کے بعد حاصل ہوئے تھے۔

شمالی کوریا کی پارلیمان کے اجلاس شادونادر ہی طلب کیے جاتے ہیں اور پارلیمان کا مرکزی کردار کِم یونگ اِل کے فیصلوں کی باضابطہ منظوری دینا ہے۔

دریں اثنا کوریائی خطے میں کشیدگی برقرار ہے جس کی وجہ جنوبی کوریا پر گذشتہ سال شمالی کوریا کے دو مہلک حملے ہیں جن میں مجموعی طور پر جنوبی کوریا کے 50 باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس دورے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور اسے صریحاً ایک نجی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG