رسائی کے لنکس

نائجیریا کے جنگجو کو شہری حقوق دینا غلط ہے: میک کین


وکلائے استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نائجیریا کے شہری نے ایمسٹرڈیم سے روانہ ہونے والی پرواز کے دوران اپنی انڈر وئیر میں چُھپائے ہوئے دھماکا خیز مواد کو دھماکے سے اُڑا دینے کی کوشش کی تھی۔


امریکی سینیٹر جان میک کین نے کہا ہے کہ نائجیریا کے اُس شخص پر ایک دشمن جنگو کی حیثیت سے کسی فوجی عدالت میں مقدامہ چلایا جانا چاہئیے، جس پر ایک امریکی فضائى کمپنی کے ڈیٹرائیٹ جانے والے ایک طیارے کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔


میک کین نے اتوار کے روز سی این این کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ اُس کو کسی امریکی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق دینا، صدر کے اس نقطہ نظر سے متصادم ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے۔ اس لیے کہ اس حق کے مل جانے سے اُسے قانونی طریقے سے ایسی اطلاعات کو چُھپائے رکھنے میں مدد مل سکتی ہے جو نقصان دہ ہوں۔


ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے 23 سالہ عمر فاروق عبدالمطلب پر ایک وسیع تباہی لانے والا ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش اور قتل کی کوشش سمیت چھ فوجداری الزامات عائد کردیے ہیں۔ وکلائے استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نائجیریا کے شہری نے ایمسٹرڈیم سے روانہ ہونے والی پرواز کے دوران اپنی انڈر وئیر میں چُھپائے ہوئے دھماکا خیز مواد کو دھماکے سے اُڑا دینے کی کوشش کی تھی۔

عبد المطلب نے جمعے کے روز ڈیٹرائیٹ کی ایک عدالت میں اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کی صحت سے انکار کردیا تھا۔ جرم ثابت ہوجانے پر اُسے عمر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG