رسائی کے لنکس

نائیجریا میں نئی کابینہ کا اعلان


تبدیلی کا نعرہ
تبدیلی کا نعرہ

وزراء کے محکموں کے بارے میں اب تک قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ کابینہ ان معروف چہروں پر مشتمل ہے جنھوں نے صدر بوہاری کے انتخاب میں مدد کی تھی

نائیجریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے 6 ماہ بعد اپنی 36 رکنی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔

نئی کابینہ سے بہت ساری توقعات وابستہ کرلی گئی ہیں۔ سینیٹ نے کابینہ کے اراکین کے لئے 36 شخصیات کو نامزد کیا تھا، لیکن ابھی تک کسی کو نہیں معلوم کہ کس کو کون سا قلمدان دیا جائے گا۔

میڈیا کے لئے صدر کے سنیئر معاونِ خصوصی، گاربا شیہو نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ کابینہ کے انتخاب میں کچھ وقت لگا، چونکہ صدر بوہاری کو اپنی کابینہ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

ابوجہ یونیورسٹی میں شعبہٴ سیاسیات کے سربراہ، پروفیسر کبیرو ماتو کا کہنا ہے کہ نائیجریا کے لوگ یہ معلوم کرنے کے لئے بےچین ہیں کہ خزانہ اور خارجہ امور جیسے اہم ترین قلمدان کابینہ کے کن اراکین کو ملتے ہیں؛ خصوصی طور پر، بہتر ہوگا اگر بوہاری اپنے منصوبے کے مطابق، وزارت پیٹرولیم کا قلمدان اپنے ہی پاس رکھیں، جو کہ نایئجریا کی حکومت کی 70 فیصد آمدن کا ذریعہ ہے۔ لیکن، ملک ماضی میں بدترین کرپشن کا شکار رہا ہے۔

حلف برداری کے بعد، صدر بوہاری کابینہ کے ان 36 اراکین کو مختلف وزارت اور محکموں کی ذمہ داری سونپیں گے، جس کے بعد صدر ملک کے پہلی وفاقی انتظامی کونسل کا اجلاس طلب کریں گے۔

پروفیسر کبیر وماتو کا کہنا ہے کہ نائیجریا کے لوگ نہیں جانتے کہ کس وزیر کو کون سی وزارت مل رہی ہے، کیونکہ صدر بوہاری نے کابینہ کے اراکین کے نام ان کے محکمے کے ساتھ سینیٹ کی توثیق کے لئے پیش نہیں کئے؛ جس کے نتیجے میں، وزراء کے محکموں کے بارے میں اب تک قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ کابینہ ان معروف چہروں پر مشتمل ہے جنھوں نے صدر بوہاری کے انتخاب میں مدد کی تھی۔

خزانہ جیسی کلیدی وزارت کے امیدواروں میں اوکیچ کوانیائنا اینا لائماح بھی شامل ہیں جو سونے کے سابق معروف کاروباری، بینکار اور نائیجریا کی سب سے بڑی نجی کمپنی، ’ افریقی کیپٹل الائنس‘ کے سربراہ رہے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نئی کابینہ میں شامل ہونے والے لوگ تبدیلی کے خواہاں ہوں گے، اور انھیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، نائیجریا اس نہج پر مزید نہیں چل سکتا، جس طرح ماضی میں اسے چلایا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG