رسائی کے لنکس

نائجیریا: جشن آزادی کے موقعے پر دھماکے، 12افراد ہلاک


کاربم دھماکوں کے بعد اُٹھتا ہوا دھواں
کاربم دھماکوں کے بعد اُٹھتا ہوا دھواں

نائجیریائی پولیس کا کہنا ہےکہ جمعے کے روزعسکریت پسندوں کی طرف کیےجانےوالےدوکار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12ہوگئی ہے۔ یہ دھماکے ملک کے یومِ آزادی کےجشن منائے جانےکی تقریب کےمقام کےقریب ہوئے۔

میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق نائجیریا کے تیل پیدا کرنے والے نیجر ڈیلٹا میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم، جو‘موومنٹ فور امینسی پیشن آف دِی نیگر ڈیلٹا’ یا ‘ایم اِی این ڈی’ کے نام سے جانی جاتی ہے، بم دھماکوں سےتقریباً ایک گھنٹہ پہلےعہدے داروں کو اُس کے بارے میں انتباہ کیا تھا۔

جمعے کے روز دیے جانے والے پیغام میں ‘ایم اِی این ڈی’نے کہا کہ نائجیریا کے پاس جشن منانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بقول اُس کا کہنا تھا کہ تیل سے مالا مال نیجر ڈیلٹا علاقے کے لوگوں کی زمین اور وسائل پچھلے 50برس کے عرصے میں اُن سے چھینے گئے ہیں۔

یہ دھماکے وزارتِ انصاف سےباہرجس کے قریب یومِ آزادی کی تقریبات منائی جارہی تھیں یکے بعد دیگر ہوئے۔ لگتا یہ ہے کہ دوسرے دھماکے میں اُن لوگوں کو ہدف بنایا گیا تھا جو پہلے دھماکے بعد وہاں پہونچے۔ سترہ افراد زخمی ہوئےہیں۔

XS
SM
MD
LG