رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی


نیوزی لینڈ نے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔

اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بڑی آسانی سے 14.3اوورز میں ہدف حاصل کر کے جیت اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ سکور ڈیریل میچل نے کیا، انہوں نے 49 رنز بنائے جب کہ کپتان کین ولیم سن 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

گروپ بی میں پاکستان مسلسل تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی سرِ فہرست ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے اور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق گروپ ون اور گروپ ٹو میں شامل چھ، چھ ٹیموں میں سے دو، دو نے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG