منگل کو کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیمی فائنل میں ویزلی شنائڈر اور اَرجن روبین نے سیکنڈ ہاف میں تین منٹ کے وقفے سے دو گول کرکے ہالینڈ کو یوروگوائے کے خلاف تین-دو سےفتح دلادی۔
ہالینڈ کے کپتان گیووانی وان برونکھرسٹ نے سیمی فائنل کے اٹھارہویں منٹ میں پہلا گول کیا، جب کہ یوروگوائے کے ڈیگو فورلان نے کھیل کے اکتالیسویں منٹ میں گول اسکور کرکے کھیل برابر کردیا۔
یوں لگتا تھا کہ ہالینڈ نے کھیل پر غلبہ حاصل کر لیا تھا۔ یوروگوائے کے میکسی ملانو پریرا نے اضافی وقت کے دوسرے منٹ میں ایک فری کِک پر گول کیا۔ ہالینڈ کی ٹیم نے ایک اور گول کرکے اسکور تین-دو کردیا۔ لیکن جنوبی امریکی آخری لمحات میں کھیل کا پانسا پلٹنے میں ناکام رہے ، اور اِ س طرح ہالینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
اتوار کو جاہنسبرگ کے سوکر سٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں ہالینڈ یا تو جرمنی یا پھر اسپین سے مدِ مقابل ہوگا۔ اسپین اور جرمنی بدھ کو ڈربن میں فائنل کے لیے مقابلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1