نیپال میں پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے سابق ولی عہد ایک جھگڑےکے دوران گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
عہدے داروں نے منگل کے روز کہا کہ وہ شہزادہ پارس بکرم شاہ سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ، جنہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صرف ایک گولی چلائی تھی۔
سابق ولی عہد کا کہنا ہے کہ ایک ریستوران میں دو لوگوں نے ان کے اور بادشاہت کے بارے میں نازبیا زبان استعمال کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس لیے گولی چلائی کیونکہ وہ اپنے خاندان اور ملک کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے تھے۔
پارس شاہ، نیپال کے سابق بادشاہ گیانندرا کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2008ء میں نیپال میں239 سالہ قدیم بادشاہت کے خاتمے کے بعد تخت و تاج چھوڑ دیا تھا ۔