رسائی کے لنکس

نیپال: بم دھماکے میں تین افراد ہلاک


نیپال: بم دھماکے میں تین افراد ہلاک
نیپال: بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

نیپال کے دارالحکومت میں تیل کی ایک سرکاری کمپنی کے دفاتر کے باہر ایک بم دھماکہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

کھٹمنڈو میں پیر کا بم دھماکہ 2009ء کے بعد ایسا کوئی پہلا بم دھماکہ ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نیپال آئل کارپوریشن کے سامنے دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران دھماکہ کیا گیا۔

نیپال کے وزیر داخلہ بیجائیاگاچردر کا کہناہے کہ خود کو یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ کہلوانے والی ایک غیر معروف نسلی تنظیم نے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے دھماکے بعد دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

نیپال آئل کارپوریشن کو ملک میں تیل کی درآمد اور اس کی تقسیم کے کلی حقوق حاصل ہیں۔

XS
SM
MD
LG