رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ کرکٹ: ’پہلا اپ سیٹ‘ ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےفتح حاصل کی ہو۔

گیارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے پول بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے۔

پیر کو نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سمنز نے پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ سمی 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئر لینڈ کی جانب سے ڈاکریل نے تین جب کہ برائن، سورینسن اور مونی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ کی ٹیم نے اپنی بیٹنگ بڑے پر اعتماد طریقے سے شروع کی اور باآسانی 305 کا یہ ہدف 45.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےفتح حاصل کی ہو۔

آئر لینڈ کی طرف سے اسٹرلنگ 92، جوائس 84 اور برائن 79 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کے ٹیلر نے تین جب کہ گیل اور سیموئلز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

92 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اسٹرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آئر لینڈ 2011 ورلڈ کپ میں انگلینڈ جب کہ 2007 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کو شکست دے کر اپ سیٹ کر چکا ہے۔

آئرلینڈ اپنا اگلا میچ 25 فروری کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ برسبین میں کھیلے گا جب کہ ویسٹ انڈیز اپنا میچ پاکستان کے خلاف 21 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG