رسائی کے لنکس

جوہری معاہدے پر کوئی بات ہوئی نہ ہو گی: اعزاز احمد چوہدری


اعزاز چوہدری نے کہا کہ جوہری معاملات پر معمول کے مذاکرات جاری رہیں‌ گے، جب کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کی حفاظت پر امریکہ کی طرف سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں صحافیوں‌ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورہء امریکہ میں ایٹمی معاہدے پر کوئی بات ہوئی نہ ہو گی۔

تاہم جوہری معاملات پر معمول کے مذاکرات جاری رہیں‌ گے۔ جب کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کی حفاظت پر امریکہ کی طرف سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نواز شریف نے واشنگٹن میں بدھ کو ایک مصروف دن گزارا جس دوران انہوں نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیرِ‌ی، آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ، امریکی سیکرٹری خزانہ ایرنسٹ مونیز، سینٹ خارجہ کمیٹی اور ہاؤس خارجہ امور کمیٹی کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں۔

سیکرٹری کیری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلاقات اور اشتراک کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس ملاقات میں فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں مبینہ بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کیے۔

سیکرٹری کیری نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں‌ کو سراہا پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے صحافیوں‌ کو بریفنگ میں بتایا کہ لشکرَ‌طیبہ اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائی کرنے کی بات کسی بھی میٹنگ میں نہیں‌ اٹھائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مقاہمتی عمل جو کہ ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کے بعد تعطل کا شکار ہو گیا تھا اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعزاز چوہدری نے دعویٰ کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان بہت کچھ کر چکا ہے اب دنیا کی باری ہے کہ وہ مزید کوششیں کرے۔

نواز شریف جمعرات کو ناشتے پر امریکی نائب صدر جوزف بائڈن سے ملنے کے بعد صبح 11 بجے وائٹ ہاوس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کریں‌ گے۔ جس کے بعد وہ سیکٹری دفاع ایشٹن کارٹر، سینیٹر جان مکین اور امریکہ میں لسانی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں‌گے۔

واضع رہے کہ جمعرات کو ہی بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز امریکی خاتوں‌اول سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں‌ گی جہاں مشیل اوباما پاکستان میں لڑکیوں‌کی تعلیم سے متعلق ایک نئی شراکت داری کا اعلان کریں‌ گی۔

XS
SM
MD
LG