رسائی کے لنکس

12اکتوبر، 1999: مشرف کو ہٹانے کا فیصلہ کرچکے تھے، گرفتار کرنے کا نہیں: نواز شریف

12اکتوبر، 1999: مشرف کو ہٹانے کا فیصلہ کرچکے تھے، گرفتار کرنے کا نہیں: نواز شریف
12اکتوبر، 1999: مشرف کو ہٹانے کا فیصلہ کرچکے تھے، گرفتار کرنے کا نہیں: نواز شریف

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سویلین صدور کے ساتھ چل سکے نہ اُنھیں فوجی قیادت کے ساتھ ’ایڈجسٹ‘ کرنا آیا اور یہی بات 12اکتوبر 1999ء کو اُن کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کا سبب بنی۔ اُن کےبقول، نواز شریف نے اُنھیں ’غیر مہذب انداز میں‘ آرمی چیف کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے جنرل مشرف کو کارگل کے ’مس ایڈوینچر‘ پر، بقول اُن کے، ’عزت کے ساتھ‘ ریٹائرکرنے کا فیصلہ کر لیا تھا مگر مسٹر مشرف نے اِس سے بچنے کے لیے طیارہ سازش کیس کے ’من گھڑت منصوبے‘ کے تحت اُن کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔

فوجی بغاوت کے 12سال کےموقع پر بدھ کو ’ وائس آف امریکہ ‘کی خصوصی راؤنڈ ٹیبل میں میاں نواز شریف اورجنرل پرویز مشرف کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی، جِس پر مشتمل گفتگو کے اقتباسات پیشِ خدمت ہیں۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG