رسائی کے لنکس

افغانستان:فوجی اڈے پر حملے کا کامیابی سے دفاع، نیٹو


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نیٹو نے کہا ہے کہ اُس کے فوجیوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں قائم اپنے اڈے پر حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔ حکام کے مطابق چھوٹے ہتھیاروں اور بموں سے لیس تین حملہ آور وں نے نیٹو کے اڈے پر ہفتے کو حملہ کیا جنہیں جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے مطابق اس حملے میں اُس کے تین فوجی معمولی زخمی ہو ئے ہیں۔ نیٹو کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے ممکنہ طور پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

کابل کے صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل محمد ایوب سالنگی نے بیایا ہے کہ اطلاعات کے مطابق یہ تین حملہ آوروں کی کارروائی تھی جن میں سے دو اپنے جسموں سے بندھے بارود میں دھماکے سے ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرے کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

دریں اثناء امریکہ کے ایک پادری کی طرف سے قرآن نذر آتش کیے جانے کے خلاف مظاہرے دوسرے روز بھی جاری رہے اور حکام کے مطابق ہفتے کو جنوبی صوبہ قندھار میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران نو افراد ہلاک اور 46زخمی ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG