ایک امریکی خلائی جہاز 1960ء کی دہائی میں چاند پر جانے کے اپالو پروگرام کے بعد، پہلی بار خلانوردوں کو زمین کے مدار سے باہر لے کر جائے گا۔ اس خلائی جہاز کی جمعرات کو ہونے والی یہ پہلی تجرباتی پرواز ہو گی۔
عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اورین جہاز کی طرح کا یہ خلائی جہاز جسے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی نے ناسا کے لیے بنایا ہے۔ ڈیلٹا 4 کے بھاری راکٹ کے ذریعے فلوریڈا میں واقع کیپ کیناورل کے ایئر فورس کے اڈے سے فضا میں بھیجا جائے گا۔
جمعرات کو ہونے والی تجرباتی پرواز کے چار سال بعد دوسرے خلائی کیپسول کو بھی ناسا کے خلا میں بھیجے جانے والے راکٹ کے نظام کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ اس خلائی راکٹ پر ابھی کام جاری ہے۔
اس پرواز کے ذریعے اس خلائی جہاز کو چاند کے مدار میں بھیجا جائے گا۔ اورین خلائی جہاز کی تیسر ی پرواز 2021ء میں جائے گی جس پر متوقع طور پر خلانورد بھی ہوں گے۔
بالاآخر امریکہ کا خلائی ادارہ ناسا اورین جہاز اور ایس ایل ایس نامی راکٹ کو مریخ پر عملے کو بھیجے گا جو امریکہ کے انسانی خلائی پروگرام کی حتمی منزل ہے۔