رسائی کے لنکس

نیب اہلکاروں کی میڈیا نمائندوں سے ہاتھا پائی


NAB Islamabad
NAB Islamabad

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمعہ کے روز اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرنے والے ڈپٹی چئیرمین نیب اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے سپیشل جج سینٹرل کی عمارت میں پہنچے، وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ڈپٹی چئیرمین نیب چھپ کر عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف ان کے سابق ادارے نادرا میں 60 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کا کیس ایف آئی اے نے درج کروا رکھا ہے جس میں وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔

نیب ڈپٹی چئیرمین امتیاز تاجور کرپشن کیس میں سپیشل جج سنٹرل کی عدالت پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جس پر ایف آئی اے کے معاملات دیکھنے والے سپیشل جج سینٹرل نے ان کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبر تک توسیع کردی۔

عدالت پیشی کے موقع پر ڈپٹی چئرمین نیب میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر چھپ گئے، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے ان کی طرف جانے کی کوشش کی تو امتیاز تاجور کے ساتھ آئے نیب اہلکاروں کی میڈیا نمائندوں سے ہاتھا پائی ہو گئی اور انہوں نے میڈٰیا نمائندوں کے موبائل چھیننے کی کوشش کی، اسی دوران امتیاز تاجور کیمروں سے نظر بچا کر پچھلے دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

نیب اہلکاروں کی میڈیا نمائندوں سے ہاتھا پائی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:38 0:00

ایف آئی اے کے سپیشل جج سینٹرل اور احتساب عدالت ایک ہی عمارت میں الگ الگ کمروں میں موجود ہیںِ جس وقت ڈپٹی چئیرمین نیب کرپشن کیس میں اپنی ضمانت کے لیے عدالت آئے، اسی وقت برابر کمرے میں ان کے ماتحت سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس فائل کررہے تھے۔

امتیاز تاجور پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق محکمہ نادرا میں مختلف فنڈز میں خردبرد کی اور ان کے خلاف 60 لاکھ روپے کی رقوم خردبرد کرنے پر ایف آئی اے میں باقاعدہ ایف آئی آر درج ہے۔

XS
SM
MD
LG