رسائی کے لنکس

میانمار: بدھ مت کی توہین پر تین افراد کو قید کی سزا


فلپ بلیک ووڈ اور تن تھوریان
فلپ بلیک ووڈ اور تن تھوریان

گزشتہ دسمبر میں فیس بک پر ایک پرچہ منظر عام پر آیا جس میں بدھا کو بھڑکیلا لباس زیب تن کیے اور کانوں پر بڑے ہیڈ فون لگائے دکھایا گیا۔

میانمار (برما) کی ایک عدالت نے منگل کو ایک شراب خانے کے مینیجر اور دیگر دو ساتھیوں کو بدھ مت کی تضحیک کرنے کے جرم میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے بدھا کے عکس کو اپنی تشہیری مہم کے لیے غلط انداز میں استعمال کیا اور جج کے بقول یہ بدھ مت کی توہین ہے۔

گزشتہ دسمبر میں فیس بک پر ایک پرچہ منظر عام پر آیا جس میں بدھا کو بھڑکیلا لباس زیب تن کیے اور کانوں پر بڑے ہیڈ فون لگائے دکھایا گیا۔ اس پرچے میں وی گاسٹروں بار میں مشروبات اور میوزک پر رعائت کی تشہیرکی گئی۔

بعد ازاں یہ پرچہ جاری کرنے پر معذرت بھی کی گئی۔

یانگون کی عدالت نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فلپ بلیک ووڈ، میانمار کے شہری تن تھوریان اور ہٹٹ کو لوون کو مذہب کی توہین پر دو سال قید با مشقت اور سرکاری افسر کا حکم ماننے سے انکار پر چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میانمار میں بدھ قوم پرستی کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG