رسائی کے لنکس

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم کی چھان بین جاری


فائل
فائل

امریکی حکومت ان الزامات کی تفصیلی چھان بین کر رہی ہے، جن میں بتایا گیا ہے کہ جنوب ایشیائی ملک میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف گھناؤنے جرائم سرزد ہوئے ہیں۔

’رائٹرز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک، بنگلہ دیش میں قائم ایک مہاجر کیمپ میں 1000سے زائد روہنگیا مرد اور خواتین کے انٹرویو ریکارڈ کیے گئے ہیں؛ جن میں اُنھوں نے میانمار کی فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں، زنا، مار پیٹ اور دیگر ممکنہ جرائم کی تفصیل پیش کی ہے۔

مارچ اور اپریل میں، بین الاقوامی قانون، جرائم اور انصاف کے شعبہ جات کے ماہر تقریباً 20 تفتیش کاروں نے بنگلہ دیش میں قائم ایک مہاجر کیمپ میں انٹرویو کیے۔

’وائس آف امریکہ‘ نے جب امریکی محکمہٴ خارجہ سے اِس تفتیش کی تصدیق سے متعلق سوال کیا تو اہل کار نے بتایا کہ ’’چھان بین درست سمت میں جاری ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG