پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے خدشہ ہے کہ کم ازکم 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو مظفر آباد سے تقریباً 100کلومیٹر دوراس وقت پیش آیاجب ایک مسافر بس چانگاں کے علاقے میں دریائے نیلم میں جاگری۔
حکام نے امکان ظاہر کیا ہے بھیڑوں کے ریوڑ کو بچاتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ دریا میں جاگری۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اکثر ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس میں گاڑیاں گہری کھائیوں اور دریا میں گرجاتی ہیں۔ مقامی لوگ ان حادثات کو تیز رفتاری اور سڑکوں کی خراب حالت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1