رسائی کے لنکس

مسک کا زکربرگ سے ’کُشتی‘ براہِ راست نشر کرنے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے ساتھ ان کی مجوزہ کُشتی کو ایکس پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

رواں برس جون سے ایلون مسک اور مارک زکر برگ کے مابین مکس مارشل آرٹس کشتی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں کہا ہے ’’زکر برگ اور ایلون مسک کی’ کشتی‘ ایکس پر لائیو اسٹریم کی جائے گی۔ اس پر کمایا جانے والا منافع سابق فوجیوں کے فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔‘‘

یاد رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھا ہے۔

اتوار کو ایلون مسک نے لکھا کہ وہ اس کشتی کی تیاری کے لیے وزن اٹھا کر ورزش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چوں کہ ورزش کا وقت نہیں ہے اس لیے وہ تیاری کے لیے وزن سے کام لے رہے ہیں۔

جب ایک صارف نے ایکس پر ان سے پوچھا کہ اس کشتی کا مقصد کیا ہے؟

تو مسک نے دعویٰ کیا کہ مردوں کو جنگ پسند ہے اور یہ جنگ کا ایک مہذب طریقۂ کار ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے اس خبر پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

زکربرگ کشتی کے ایک طریقۂ کار جی جٹسو کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے 20 جون کو ’ جنگلے میں کشتی‘ کی دعوت دی گئی تھی۔

اس کے ایک دن بعد زکر برگ نے اپنی کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر ان لڑائیوں کی تصویر لگائی جن میں انہیں فتح حاصل ہوئی تھی۔

انہوں نے مسک سے مجوزہ کشتی کے مقام کے بارے میں پوچھا تھا۔

اس پر ایلون مسک نے ردِعمل میں کہا تھا کہ ویگس آکٹاگان اس کے لیے موزوں رہے گی۔

اس خبر میں کچھ مواد خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG