رسائی کے لنکس

مشفق الرحیم 6 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے


مشفق الرحیم نے 215 میچز کی 201 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے جس میں سات سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
مشفق الرحیم نے 215 میچز کی 201 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے جس میں سات سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم ایک روزہ کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے تیسرے بلے باز بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں 32 سالہ مشفق الرحیم نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ اور یوں انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں چھ ہزار رنز مکمل کیے۔

مشفق الرحیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں۔

اس سے قبل تمیم اقبال 203 میچز چھ ہزار 890 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جب کہ شکیب الحسن 206 میچز میں چھ ہزار 323 رنز بناچکے ہیں۔

مشفق الرحیم نے 215 میچز کی 201 اننگز میں 36 اعشاریہ چار چھ کی اوسط سے چھ ہزار رنز مکمل کیے جس میں سات سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مشفق الرحیم نے اپنے کیریئر کی سب سے طویل اننگز 144 رنز کی کھیلی۔

وکٹ کیپر بلے باز نے اگست 2006 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا اور کیریئر کے دوران ٹیم کی قیادت کے بھی فرائض انجام دیے۔

XS
SM
MD
LG