رسائی کے لنکس

مرلی دھرن اب خطرہ نہیں رہے، پاکستانی کوچ


مرلی دھرن اب خطرہ نہیں رہے، پاکستانی کوچ
مرلی دھرن اب خطرہ نہیں رہے، پاکستانی کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن بالر مرلی دھرن کو اپنے لیے خطرہ تصور نہیں کرتی۔

کرکٹ ورلڈکپ 2011ء کے گروپ "اے" کے اہم میچ میں 1992ء کے عالمی کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم 1996ء کا ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی سری لنکن ٹیم کے مقابلے پر ہفتہ کو کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں اترے گی۔

موجودہ سری لنکن ٹیم میں 38 سالہ مرلی دھرن وہ واحد کھلاڑی ہیں جو 1996ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

تاہم وقار یونس کے بقول "یہ بات سمجھنے کی ہے کہ مرلی دھرن اب وہ 28 سالہ مرلی دھرن نہیں اور اگر انہوں نے پاکستا نی ٹیم کے خلاف کوئی منصوبہ بندی کی ہے تو پاکستانی ٹیم بھی ان کا سامنا کرنے کو تیار ہے"۔

جمعہ کو کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف سابق عالمی کپس میں کھیلے گئے تمام میچز میں فتح یاب ہوئی ہے اور ان کے بقول وہ پرعزم ہیں کہ کولمبو میں بھی یہ تاریخ دہرائی جائے گی۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں اور سری لنکا کے مقابلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ہفتہ کو دونوں ٹیمیں عالمی ایونٹ کا اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی۔ اس سے قبل پاکستان نے عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں کینیا کو 205 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کے شریک میزبان سری لنکا نے کینیڈا کو 210 رنز سے ہرادیا تھا۔

XS
SM
MD
LG