رسائی کے لنکس

منی بدنام ہوئی ۔۔۔'کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج


منی بدنام ہوئی ۔۔۔'کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج
منی بدنام ہوئی ۔۔۔'کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

سال 2010ء کی سب سے ہٹ فلم"دبنک" کے ہٹ آئٹم سانگ 'منی بدنام ہوئی'نے نہ صرف بھارت میں ہزاروں، لاکھوں لوگوں کو تھرکنے پر مجبور کردیا بلکہ بیرون بھارت بھی انگنت لوگوں نے' منی بدنام ہوئی۔۔۔' پرجی جان سے ٹھمکے لگائے اور خوب سر دھنے۔ ممتا شرما کی آواز، للت پنڈت کا میوزک اور ملائیکہ اروڑہ کے ٹھمکوں نے اب ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ 'منی بدنام' نے ملبورن میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ انڈین فلم فیسٹیول 2011ء کے ڈائریکٹر میتو بھومک لینج نے آسٹریلیا میں بالی ووڈ کے پروموشن کے لئے ایک میلہ منعقد کیا جس میں ت قریباً 1200 سے زائد افراد نے ' منی بدنام ہوئی' پر ڈانس کیا جس پر اس کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔ اس سے قبل سنگا پور میں 1008 افرادنے ایک گانے پر ایک ساتھ ڈانس کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ملبورن پارک میں اتوار کی رات 1200 سے زائد افراد نے ایک ساتھ ملائکہ کی ہمراہ اس مشہور گانے پر ڈانس کیا۔ میتو بھومک لینج کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی بھیڑ کو ایک گانے پر تھرکتے دیکھنا اپنے آپ میں ایک انوکھا تجربہ تھا ۔ اس شو میں ملائیکہ اپنے شوہر اور "دبنگ" کے پروڈیوسر ارباز خان کے ساتھ شریک تھیں۔

XS
SM
MD
LG