رسائی کے لنکس

سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی ایم کیو ایم پر سخت تنقید


سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی ایم کیو ایم پر سخت تنقید
سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی ایم کیو ایم پر سخت تنقید

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقارمرزانے ایک مرتبہ پھر متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے رہنماوٴں پر سخت تنقید کی ہے۔ گزشتہ سال 13 دسمبر کو بھی انہوں نے ایم کیو ایم پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد متحدہ نے پہلی بار حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

بدھ کی شب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر مردان ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ کی سب سے بڑی حریف جماعت ایم کیوایم حقیقی کے اسیر رہنما آفاق احمد کی تعریف کی جبکہ ایم کیوایم کے رہنما الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے آفاق احمد سے ملاقات کا اعتراف بھی کیا ۔ ایم کیوایم نے اس ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی ایم کیو ایم پر سخت تنقید
سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی ایم کیو ایم پر سخت تنقید

ذوالفقار مرزا نے کراچی کو صوبے بنائے جانے سے متعلق چہ میگوئیوں پر بھی اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بھتہ خور مافیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور بدمعاشوں کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مہاجر قوم کا حقیقی اور اصل لیڈر آفاق احمد ہے۔ صدر زرداری کے بعد اگر کوئی سیاسی اسیر ہے تو وہ آفاق احمد ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد پر قائم تمام مقدمے جھوٹے ہیں کوئی مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ اگر آفاق احمد جرائم پیشہ ہے توبقول انکے الطاف حسین اس سے بڑا جرائم پیشہ ہے۔

قیدیوں کی اندرون سندھ جیلوں میں منتقلی کی حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پچیس سے زائد قیدیوں کو اندرون سندھ منتقل کروایا ہے، سب کے سب ٹارگٹ کلرز ہیں ، صولت مرزا بھی ٹارگٹ کلر ہے اور اسے بھی اندرو ن سندھ منتقل کروایا۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی اور سندھ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان سے چھٹکارا حاصل کریں۔

ذوالفقار مرزا نے اردو بولنے پر بحیثیت مجموعی بھی تنقید کی۔

XS
SM
MD
LG