رسائی کے لنکس

کراچی: ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی جیت


غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے کی نشست پی ایس 115 پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار بالترتیب محمد کمال اور فیصل رفیق کامیاب قرار پائے ہیں

کراچی میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کامیاب ہوگئی ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے کی نشست پی ایس 115 پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار، بالترتیب محمد کمال اور فیصل رفیق کامیاب قرار پائے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ محمد کمال نے 39ہزار 800ووٹوں لے کر کامیابی اپنے نام کی۔

محمد کمال نے حلقے کے مجموعی ووٹوں کی تعداد میں سے 10 اعشاریہ چار فی صد ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلزپارٹی کے شاہدحسین دوسرے نمبر پر آئے۔ انہوں نے 3 ہزار 200 ووٹ حاصل کئے۔

پی ایس 115 سے متحدہ کے امیدوار فیصل رفیق نے 11 ہزار 747 ووٹ حاصل کیے۔یہاں مہاجر قومی موومنٹ کے جمیل قادری 1074 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 655 اور پی ایس 115 کے ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 62 ہزار ووٹرز ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست کے لئے مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشنز جبکہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لئے 83 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG