رسائی کے لنکس

کرسمس اور نئے سال کے سنگم پر دیکھئے کچھ شاندار فلمیں


فلم ‘لا لا لینڈ‘ کی ایما سٹون اور ریان گوسلنگ کی یہ 'رومینٹک کم میوزیکل' فلم ہے جو محبت کے جذبات سے پوری طرح سرشار ہے۔ فلم کی ایک خاص بات اس کی شاندار کوریوگرافی ہے

کراچی ... رواں ماہ شروع ہونے والا چھٹیوں کا نیا سیزن فلم دیکھنے کے شوقین افراد کے لئے بہت سی دلچسپ فلمیں اپنے ساتھ لے کر آرہا ہے۔ جن فلم بینوں کو ایکشن اور تھرلر پسند ہے ان کے پاس چھٹیوں میں 'اے کلاس ایکٹرز' کی کئی ایسی شاندار اور کلاسیکل فلمیں دیکھنے کا موقع ہے جن سے وہ پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ہم قارئین کی دلچسپی کے لئے ابھی سے بتائے دیتے ہیں کہ ان میں سے بہت سی فلمیں ایوارڈز سیزن میں کئی دوسری اور بڑی فلموں پر اپنا سکہ جمانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

رومینٹک فلموں سے بات کا آغاز کریں تو ایسی فلموں کی فہرست کافی طویل ہے، آپ کا تجسس برقرار رہے اس لئے ہم یہاں مختصراً ہی ان فلموں کا ذکر کریں گے۔

تو پہلے بات ہوجائے فلم ‘لا لا لینڈ' کی ایما سٹون اور ریان گوسلنگ کی یہ 'رومینٹک کم میوزیکل' فلم ہے اور محبت کے جذبات سے پوری طرح سرشار ہے۔

فلم کی ایک خاص بات اس کی شاندار کوریوگرافی ہے۔ یہ دو فنکاروں کے جدوجہد کی کہانی ہے جو لاس اینجلس پہنچ کر اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ اسی دوران، انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔ کہانی میں کچھ تلخیاں بھی ہیں۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ فلم کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے رکھی گئی ہیں۔

’لا لا لینڈ‘ ہالی وڈ کے سنہری دور کو یاد رکھنے کا ایک سبب ہے۔ اس میں سن 1951 اور 1952 کا دور دکھایا گیا ہے۔ اسے یقینی طور پر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں میں گنا جانا چاہئے۔ فی الحال چھٹیوں کے اس موسم کا مزہ اٹھانے کا ایہ یک اہم ذریعہ بنے گی۔

سائنس فکشن فلمیں
جن افراد کو اسٹار وارز اور اسٹار شپس سے لگاؤ ہے انہیں ہم مشورہ دیں گے کہ اس سیزن میں وہ ’روگ ون‘ ضرور دیکھیں۔ یہ فلم آپ کو یقیناً پسند آئے گی۔

ایسیینس کریڈ
یہ فلم ایک مشہور ویڈیو گیم پر مشتمل فلم ہے۔ گیم کے ساتھ مارشل آرٹس کا امتزاج اس فلم کو دوسروں سے ممتاز بناتا ہے۔ فلم میں ایک انقلابی ٹیکنالوجی کے ذریعے جینیاتی یادوں کو غیر مقفل کرتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں مائیکل فیس بینڈر اور میریون کوٹیلارڈ۔ یہ ہائی ایکشن فلم ہے۔

ان پیسنجرز
یہ بھی ایک سائنس فکشن فلم ہے جس میں جینیفر لارنس اور کرس پراٹ ایک سیارے کے سفر پر نکلتے ہیں۔ لیکن، درمیان میں ہی ان کی مشین میں ایک خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور وہ نوے سال آگے چلے جاتے ہیں۔

یہیں سے ان کا ایک پر اسرار سفر شروع ہوتا ہے اور ساتھ ہی کئی مشکلات بھی۔

ان مشکلات سے وہ اپنے آپ کو کیسے نکالتے ہیں یہی اس فلم کا اصل مزہ اور اصل کہانی ہے۔

فلم میں انتہائی جدید 'اسپیشل ایفیٹکس' استعمال کئے گئے ہیں جبکہ فلم ایک بڑے بجٹ میں تیار کی گئی ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ فلم ضرور دیکھی جائے اور چھٹیوں کے اس سیزن میں اس فلم سے خوب 'انجوائے' کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG