عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ موصل میں واقع ایک پر ہجوم کھلی مارکیٹ کے باہر تین کار بم دھماکوں میں کم ازکم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکے گوجالی میں ہوئے جسے محض دو مہینے پہلے عراقی فورسز نے جہادیوں کو موصل سے نکالے کی اپنی مہم کے دوران خالی کرایا تھا۔
اسلامک اسٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 15 عام شہری اور 8 پولیس اہل کار ہیں۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا یہ دھماکے خودکش بمباروں نے کیے تھے