رسائی کے لنکس

'جنگ گروپ' کے پبلشر میر جاوید الرحمٰن انتقال کر گئے


میر جاوید رحمان طویل عرصے سے علیل تھے۔
میر جاوید رحمان طویل عرصے سے علیل تھے۔

پاکستان کے بڑے میڈیا ادارے 'جنگ گروپ' کے پبلشر میر جاوید الرحمٰن انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

میر جاوید جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے تھے اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے ہفت روزہ رسالے 'اخبار جہاں' کے ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

میر جاوید کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ڈاکٹروں نے اُن کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔

میر جاوید کے چھوٹے بھائی میر شکیل الرحمٰن ان دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں۔

نیب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر شکیل الرحمٰن کو بڑے بھائی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے کراچی جانے کی اجازت دی تھی۔ تاہم وہ آخری وقت اپنے بھائی سے ملاقات نہ کر سکے۔

یاد رہے کہ میر شکیل الرحمن پر تین دہائی قبل غیر قانونی طور پر سرکاری زمین حاصل کرنے کا الزام ہے ​تاہم وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG