رسائی کے لنکس

بلوچستان: قلات میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو ہلاک، چار زخمی


پاکستانی فوج کے اہلکار بلوچستان میں ایک حملے بعد پوزیشن سنبھال رہے ہیں۔ فائل فوٹو
پاکستانی فوج کے اہلکار بلوچستان میں ایک حملے بعد پوزیشن سنبھال رہے ہیں۔ فائل فوٹو

دھماکے سے گاڑی میں سوارچھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں بارودی سُرنگ کے دھماکے میں فرنٹیر کور بلوچستان کے دو اہلکار ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔

لیو یز حکام کے مطابق فرنٹیر کور کی ایک گاڑی قلات جوہان کے علاقے میں ایف سی اہلکاروں کے لئے خوراک کی اشیاءلے جارہی تھی جب گاڑی راستے میں نا معلوم افراد کی طرف سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سُرنگ پر چڑھ گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے سے گاڑی میں سوارچھ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ دیگر زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال خالق آباد منگوچر اور بعد میں کو ئٹہ منتقل کیاگیا ۔ دھماکے سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم کی طرف سے قبو ل نہیں کی گئی تاہم اس سے پہلے صوبے کے مشرقی اور جنوبی اضلاع میں ہونے والے بارودی سُرنگوں کے اس طرح کے دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم بلو چ عسکر ی تنظیمیں قبول کر تی رہی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیر کور کے اہلکاروں پر اس سے پہلے بھی اسی طر ح کے حملے حملے ہوتے رہے ہیں۔ دسمبر 2017 کے آخری عشرے میں ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سُرنگ کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت 6 افراد اور اس سے پہلے ستمبر میں اسی ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک دس سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا تھا ۔

XS
SM
MD
LG