رسائی کے لنکس

میکسیکو کے حراستی مرکز میں تارکین وطن کی لگائی آگ سے 40 افراد ہلاک

ویانگلی، وینزویلا کی ایک تارک وطن، اپنے زخمی شوہر ایڈورڈ کارابالو کو لے جانے والی ایمبولینس کے باہر رو رہی ہیں۔فوٹو رائٹرز
ویانگلی، وینزویلا کی ایک تارک وطن، اپنے زخمی شوہر ایڈورڈ کارابالو کو لے جانے والی ایمبولینس کے باہر رو رہی ہیں۔فوٹو رائٹرز

شمالی میکسیکو میں ایک امیگریشن حراستی مرکز میں ملک بدری سے خوفزدہ تارکین وطن نے گدوں کو آگ لگا دی، جس سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

میکسکو کےصدر نے منگل کو اسےمیکسیکو کے امیگریشن لاک اپ میں اب تک کے سب سے ہلاکت خیز واقعات واقعات میں سے ایک سے تعبیر کیا۔

میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ یہ آگ تارکین وطن نےاس وقت احتجاجاً لگانی شروع کی تھی جب انہیں یہ پتہ چلاا کہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

لوپیز اوبراڈور نے کہا، ’’انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ اس خوفناک بدقسمتی کا سبب بنے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی امیگریشن ایجنسی کے ڈائریکٹرموقع پر موجود تھے۔

پیر کو لگنے والی آگ کے بعد تارکین وطن اورسرگرم کارکنوں نے تنصیب کے باہر احتجاج کیا۔فوٹو رائٹر
پیر کو لگنے والی آگ کے بعد تارکین وطن اورسرگرم کارکنوں نے تنصیب کے باہر احتجاج کیا۔فوٹو رائٹر

حراستی مرکز امریکی سرحد سے تھوڑی دوری پر ہے اور جواریز کے سٹی ہال سے سڑک کے پار ہے۔حراستی مرکز کے دروازوں پر، وینزویلا کے تارکین وطن رشتہ داروں کے بارے میں معلومات کا مطالبہ کرنے کے لیے منگل کو جمع ہوئے۔

آتشزدگی میں ہلاک ہونےو الوں کی چمکدار چادروں سے ڈھکی لاشیں۔فوٹو اے پی
آتشزدگی میں ہلاک ہونےو الوں کی چمکدار چادروں سے ڈھکی لاشیں۔فوٹو اے پی

پیر کو آگ لگنے کے چند گھنٹے بعد، سیوڈاڈ جواریز میں اس عمارت کے باہر چمکدار چادروں کے نیچے لاشوں کی قطاریں بچھی ہوئی تھیں، جو کہ ایل پاسو، ٹیکساس سے پار ہے اور تارکین وطن کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ ہے۔

ایمبولینسز، فائر فائٹرز اور مردہ خانے سےگاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ نیشنل امیگریشن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق،29 افراد زخمی ہوئے اور ان کی حالت نازک ہے۔

پیرامیڈیکس ایک تارک وطن کو لے جا رہے ہیں جو منگل، 28 مارچ 2023، میکسیکو کے سیوڈاڈ جواریز میں امیگریشن حراستی مرکز میں آتشزدگی میں زخمی ہو گیا تھا۔ اے پی فوٹو
پیرامیڈیکس ایک تارک وطن کو لے جا رہے ہیں جو منگل، 28 مارچ 2023، میکسیکو کے سیوڈاڈ جواریز میں امیگریشن حراستی مرکز میں آتشزدگی میں زخمی ہو گیا تھا۔ اے پی فوٹو

ایجنسی نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت، سینٹرل اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والے 68 مرد اس تنصیب میں رکھے گئے تھے۔

میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، امیگریشن حکام نے مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت گوئٹے مالا،وینیزویلا، ہونڈوراس، ایل سلواڈور، وینزویلا، کولمبیا اور ایکواڈور سےآنے والے تارکین وطن کے طور پر کی ہے جن میں سب سے بڑی تعدادگوئٹے مالا کے تارکین وطن کی ہے۔

وینی زویلا کی ایک امیگرنٹ۔فوٹو اے پی
وینی زویلا کی ایک امیگرنٹ۔فوٹو اے پی

گوئٹے مالا کے وزیر خارجہ ماریو بکارو نے کہا کہ مرنے والوں میں سے 28 گوئٹے مالا کے شہری تھے۔ بکارو نے کہا کہ ’’ہم اس (حادثے)کے ذمہ داروں کو تلاش کریں گے‘‘۔

یہ رپورٹ ایسوسی ایٹڈ کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔

XS
SM
MD
LG