رسائی کے لنکس

بیروت کے وسط میں اسرائیلی بمباری سے منہدم ہونے والی عمارت سے نکلنے والے ایک زخمی کو طبی اہلکار اٹھا کر لے جا رہے ہیں، اکتوبر 10، 2024، ایسوسی ایٹڈ پریس

بیروت میں اسرائیلی بمباری، 18 ہلاک، سینئیر حزب اللہ رہنما ٹارگٹ، سکیورٹی ذرائع

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن یہ بمباری ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

00:34

لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی شب دارالحکومت بیروت کے وسط میں دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی بمباری سے اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زخمیوں کی تعداد 92 ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری سے ایک رہائشی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ دوسری منہدم ہو گئی ہے۔

لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ٹارگٹ حزب اللہ کا ایک سینئیر لیڈر تھا جس کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہے۔

رائیٹرز کو عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک گیس سٹیشن پر حملہ ہوا جس سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حزب اللہ کے المینار ٹی وی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ٹارچوں کی مدد سے ملبے سے زخمیوں کو نکالتے رہے۔

بیروت کا یہ علاقہ اب سے پہلے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا ۔ اس سے پہلے اسرائیلی حملے زیادہ تر گنجان آباد جنوبی مضافات پر ہوتے رہے ہیں جو حزب اللہ کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

17:34

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہیڈ کوارٹر پر گولہ باری کی: اقوامِ متحدہ امن فورس کا الزام

لبنان مین اقوام متحدہ کی بین الاقوامی امن فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے اس کے ہیڈ کوارٹر پر ٹینک سے گولہ باری کی ہے۔

امن فورس کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان میں اس کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا ہے۔ جس میں ایک دو اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مرکاوا ٹینک سے گولہ باری کی گئی تھی جس سے دو اہل کار زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

17:28

غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

فائل
فائل

فلسطینی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول میں شیلٹر پر اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہوئی گئی ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق اسرائیل نے یہ حملہ وسطی غزہ دیر البلح علاقے میں رفیدا اسکول کی عمارت پر کیا تھا جہاں بے گھر ہونے والے افراد کی پناہ گاہ بنائی گئی تھی۔

تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے عمارت میں موجود عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

15:03

غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے سے 21 افراد ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے غزہ کے ایک اسکول میں قائم شیلٹر پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں کیا گیا ہے اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک نمائندے کے مطابق ایمولینسز الاقصیٰ اسپتال کی جانب جاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شیلٹر میں حماس کی پولیس کی ایک عارضی چوکی قائم تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG