رسائی کے لنکس

Lebanon Israel
Lebanon Israel

حزب اللہ کا اسرائیل پر"یو این امن فورسز کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش" کا الزام

ایک دن پہلے UNIFIL نے مرون الراس میں اپنی پوزیشن کے قریب اسرائیل کی کارروائیوں کو "انتہائی خطرناک" قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

11:20

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

11:21

اسرائیلی شہر حیفا پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ

اسرائیل کے شمال میں واقع شہر حیفا میں اتوار کو اس وقت سائرن بجائے گئے جب اس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ حیفا پر لبنان سے پانچ راکٹ داغے گئے تھے۔

ان راکٹوں میں بعض مختلف علاقوں میں گرے جس کی آوازیں پورے حیفا شہر میں سنی گئیں۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ ان راکٹوں کے گرنے سے ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

11:29

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کی حماس کے حملوں کی مذمت

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ایک برس قبل اسرائیل پر کیے گئے حملے قابلِ مذمت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کے بعد آسٹریلیا میں موجود یہودی اب بھی یہود مخالفت کے سائے محسوس کر رہے ہیں۔

ان کے بقول آسٹریلیا ہر قسم کے تعصب اور نفرت کی مذمت کرتا ہے اور آسٹریلیا میں کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر معصوم شخص کی زندگی اہم ہے۔ اس تنازع میں ہلاک ہونے والے ہر عام شہری کی موت ایک بدترین سانحہ ہے۔

11:35

لبنان سے انخلا کرنے والے انڈونیشیا کے شہریوں کی جکارتہ آمد

INDONESIA-BIOFUELS/
INDONESIA-BIOFUELS/

انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ لبنان سے ان کے انخلا کرنے والے 20 شہری جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔

پیر کی صبح انڈونیشیا پہنچنے والوں کے ہمراہ ایک لبنانی شہری بھی موجود تھا۔

حکام کے مطابق لبنان سے مزید انڈونیشیا کے شہریوں کا انخلا بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔

صدر جوکو ویدودو بھی واضح کرچکے ہیں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے سبب لبنان سے انڈونیشیا کے شہریوں کا انخلا حکومت کی ترجیح ہے۔

ان کے بقول انہوں نے ملک کے وزیرِ خارجہ کو شہریوں کی جلد بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG