رسائی کے لنکس

اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے ’دباؤ‘ کم نہیں ہونے دیں گے: امریکہ

نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کی عرب قیادت پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے پر اتفاق کے لیے ’دباو‘ کم نہیں ہونے دے گا۔

18:51 6.10.2024

اسرائیل حماس جنگ کا ایک سال؛ یرغمالوں کی رہائی اورجنگ بندی کے لیے مظاہرے

19:03 6.10.2024

اسرائیل پر حملے کی کمانڈ کرنے والے ایرانی جنرل کے لیے فوجی اعزاز

ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے اسرائیل پر میزائل حملے کی قیادت کرنے والے پاسداران انقلاب کے ایئراسپیس کمانڈر کو فوجی اعزاز سے نوازا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی رہبر اعلیٰ نے جنرل امیرعلی حاجی زادہ کو نشانِ فتح میڈل سے نوازا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ اعزاز اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی کامیابی پر دیا گیا ہے۔

باسٹھ سالہ حاجی زادہ 2009 سے پاسدارانِ انقلاب کے ایئرواسپیس یونٹ کے سربراہ ہے۔

19:08 6.10.2024

اسرائیل پر شمالی غزہ سے راکٹ حملہ

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

فوج کے مطابق غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے متعدد راکٹ اسرائیلی حدود میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے ایک اور مار گرایا گیا ہے جب کہ دیگر کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔

گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے غیرمعمولی حملے کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے جس پر اسرائیلی فورسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

20:59 6.10.2024

امریکہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر’دباؤ‘ کم نہیں کرے گا: کاملا ہیرس

نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کی عرب قیادت پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے پر اتفاق کے لیے ’دباو‘ کم نہیں ہونے دے گا۔

ایک انٹرویو میں کاملا ہیرس نے کہا کہ واشنگٹن امدادی سرگرمیوں خے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا معاہدہ بہت ضروری ہے جس کے نتیجے میں یرغمالوں کی رہائی اور جنگ بندی ہو۔ اور ہم اس کے لیے دباؤ میں کمی نہیں لائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG