رسائی کے لنکس

  مائیکرو سافٹ اس سال دس ہزار ملازمتیں ختم کر دے  گا


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائکروسافٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ 2023 کے مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک اپنی 10 ہزارملازمتیں ختم کر دے گا۔ یہ اس بات کی تازہ ترین علامت ہے کہ امریکہ کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں برطرفیوں میں اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ کمپنیوں کو درپیش سست ہوتی ہوئی معاشی صورت حال ہے۔

مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ برطرفیوں اور ہارڈ وئیر پورٹ فولیو اور دوسری تبدیلیوں سے منسلک اخرجات کے نتیجے میں کمپنی پر مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کا بوجھ پڑے گا۔

اسٹاف کو ایک نوٹ میں، جسےرائٹرزنے حاصل کر لیا ہے، مائیکرو سافٹ کے چیف ایکزیکٹو ستیا ندالہ نے کہا کہ صارفین کم سے کم خرچ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل فائدے حاصل کرنا چاہتے تھے اور احتیاط برتنا چاہتےتھے کیوں کہ دنیا کے کچھ حصے کساد بازاری کا شکار ہیں اور دوسرےحصے اس کی توقع کر رہے ہیں۔

منگل کے روز میڈیا کے اشاعتی اداروں کی جانب سے برطرفیوں کی خبر سے پہلے گزشتہ سال بھی کچھ کٹوتیوں کی خبریں سامنےآئی تھیں۔

مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال جولائی میں کہا تھا کہ کمپنی میں تھوڑی سی ملازمتیں ختم کر دی گئی ہیں جب کہ نیوز سائٹ ایکسیوز نے اکتوبر میں خبر دی تھی کہ کمپنی نےکئی شعبوں میں ایک ہزار سےکم ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

ستیا ندالا کی زیر قیادت کمپنی کو پرسنل کمپیوٹر مارکیٹ میں بھی مندی کا سامنا ہے۔ پینڈیمک کی وبا کےدوران ان کی مانگ میں بہت زیادہ اضافےکے بعد اب ونڈوز اور اس سےمنسلک سافٹ وئیر کی مانگ بہت کم ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG