رسائی کے لنکس

میکسیکو کے وزیر کی ہلاکت کے باعث سربراہ اجلاس منسوخ


میکسیکو کے صدر فلپ کالڈرون نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما سے ایپک اجلاس کے موقع پر بات چیت بھی کرنا تھی۔
میکسیکو کے صدر فلپ کالڈرون نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما سے ایپک اجلاس کے موقع پر بات چیت بھی کرنا تھی۔

میکسیکو کے وزیر داخلہ کی ہلاکت کے باعث اتوار کو ہوائی میں ہونے والا شمالی امریکہ کے رہنماؤں کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میکسیکو کے صدر فلپ کالڈرون نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما اور کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر سے ہونولولو میں ایشیا پیسیفک اکنامنک کوآپریشن کے دو روزہ اجلاس میں مذاکرات بھی کرنا تھے۔

لیکن مسٹر کالڈرون نے جمعہ کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں میکسیکو کے وزیر داخلہ فرانسسکو بلیک مورا اور دیگر حکومتی عہدے داروں کی ہلاکت کی وجہ سے اپنی مصروفیات منسوخ کر دیں۔

تینوں رہنماؤں نے شمالی امریکہ سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کرنا تھا جن میں ملازمت کے موقعوں میں اضافہ، تینوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون، توانائی کا موثر استعمال اور ماحولیاتی تبدیلیاں شامل تھے۔

سربراہ اجلاس کی منسوخی کے باعث کینیڈا کے وزیر اعظم صدر اوباما سے دوطرفہ اُمور پر براہ راست بات چیت بھی نہیں کر سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG