رسائی کے لنکس

میلانیا ٹرمپ پانچ ماہ بعد وہائٹ ہاؤس منتقل


اپنےٹوئٹ میں میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ نیا گھر ان کی یادداشتوں میں خوش گوار اضافہ کرے گا۔

امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد بالآخر وہائٹ ہاؤس منتقل ہوگئی ہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے اتوار کی شب ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنی وہائٹ ہاؤس منتقلی کا اعلان کیا۔ میلانیا کے ہمراہ ان کے سب سے چھوٹے صاحب زادے 11 سالہ بیرن بھی مستقل طور پر وہائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

اپنےٹوئٹ میں میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ نیا گھر ان کی یادداشتوں میں خوش گوار اضافہ کرے گا۔

امریکی خاتونِ اول نے ٹوئٹ کے ساتھ وہائٹ ہاؤس کی بالائی منزل کی ایک کھڑکی سے لی گئی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں واشنگٹن مانیومنٹ نظر آرہا ہے۔

میلانیا اور ڈونالڈ ٹرمپ کے چھوٹے صاحب زادے نیویارک کے ایک اسکول میں زیرِ تعلیم تھے جس کے باعث میلانیا ان کے ہمراہ نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں رہ رہی تھیں۔

بیرن کا تعلیمی سال مکمل ہونے کےبعد خاتونِ اول اپنے صاحب زادے کے ہمراہ وہائٹ ہاؤس منتقل ہوگئی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ بیرن نے واشنگٹن ڈی سی سے متصل ریاست میری لینڈ کے ایک نجی اسکول میں داخلہ لیا ہے جہاں وہ رواں سال موسمِ خزاں میں شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے اپنی پڑھائی شروع کریں گے۔

XS
SM
MD
LG