رسائی کے لنکس

میگھن بے روزگار خواتین کے لیے ملبوسات چین قائم کریں گی


برطانوی شہزادہ ہیری کی شریک حیات اور ڈچزیز آف سسیکس میگھن بے روزگار خواتین کی مدد کے لیے ملبوسات تیار کرنے والی چین قائم کر رہی ہیں۔

میگھن کا کہنا ہے کہ ان کی چین خیراتی ادارے کے طور پر کمیونٹی کے ساتھ مل کر بے روزگار خواتین کو امداد فراہم کرے گی۔

میگھن نے جو ٹیم اس کام کے لیے ترتیب دی ہے ان میں ان کی ایک ڈیزائنر دوست میشا نونو اور برطانوی ریٹیلرز مارکس اینڈ اسپینسر، جان لیوس اور پارٹنرز اینڈ جگ سا شامل ہیں۔

میگھن نے گزشتہ سال 'برٹش ووگ' نامی میگزین کی ستمبر کی اشاعت میں لکھا تھا کہ ان کی چین کو بہت سے معروف برانڈ صارفین کی جانب سے خریدی ہوئی اشیا میں سے کوئی ایک شے عطیہ کرنے پر بھی رضامند ہیں۔

میگھن کی قائم ہونے والی ملبوسات کی چین ’اسمارٹ ورکس‘ بے روزگار خواتین کو تربیت فراہم کرے گی جب کہ ملبوسات لینے کی خواہش مند خواتین کے انٹرویوز کرے گی۔

اس چین کی بدولت گیارہ ہزار افراد کو مدد فراہم کی جا سکے گی۔ میگھن جنوری میں چین کی پیٹرن بننے کے بعد سے اب تک نجی طور پر کئی دورے کر چکی ہیں۔

میگھن کی دوست نانو ہی وہ ڈیزائنر ہیں جنہوں نے شیزادہ ہیری اور ان کے شادی کے ملبوسات تیار کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG