رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا


آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے اور اگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 286 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلینڈ کی ٹیم 45 ویں اوورز میں ہی آؤٹ ہوگئی۔ تمام کوششوں کے باوجود وہ 221 رنز ہی بناسکی۔

ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا جو غلط ثابت ہوا۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے اور اگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 286 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلینڈ کی ٹیم 45 ویں اوورز میں ہی آؤٹ ہوگئی۔ تمام کوششوں کے باوجود وہ 221 رنز ہی بناسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے میچ میں ناکامی کی بڑی وجہ بیٹسمین کا اسکور نہ کرنا تھا۔ سب سے زیادہ 100 رنز فنچ نے بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر وارنر رہے جنہوں نے 53 رنز بنائے جبکہ باقی بیٹسمین کا اسکور 50 رنز سے بھی کم رہا۔

انگلینڈ کی اننگز کا آغاز ہی اچھے انداز میں نہیں ہوا کیوں کہ ونسے تیسری ہی بال پر بیہرن ڈورپ کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔ وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ان کی جگہ جوئے روٹ بیٹنگ کرنے آئے۔

لیکن جوئے روٹ وارنر کی موجودگی کے باوجود ان کے ساتھ ملکر کوئی کوئی کمال نہ کرسکے اور اسٹارک کی بال پر 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مورگن کی قسمت نے بھی آج ان سے یاوری نہیں کی اور وہ اسٹارک کی بال پر 4 رنز ہی بناسکے۔ ادھر جونی بیرسٹو بھی 27 رنز ہی بناسکے کہ ڈروف ان کی وکٹ لے اڑے۔

پانچویں وکٹ بٹلر کی گری مارکس اسٹوئنیس نے انہیں 25 رنز پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

اس کے بعد آنے والے بیٹسمین میں ووکس نے 26 رنز بنائے اور ڈوروف کا شکار بنے۔ اگلی وکٹ بھی انہوں نے ہی لی۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے معین علی جو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

راشد خان نے 25رنز بنائے جبکہ آرچر نے ایک رن بنایا۔ مارک وڈ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا 7 وکٹ کے نقصان پر 285 رنز بناکر آؤٹ:
انگلینڈ سے قبل آسٹریلیا نے بیٹنگ کی۔ فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنر بغیر کسی دباؤ اور اطمینان کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

ادھر ووکس اور آرچر ہر صورت جلد از جلد آسٹریلیا کے اوپنرز کو پویلین بھیجنے کی کوشش میں تھے۔

12ویں اوور میں انگلینڈ 50 اور 18 ویں اوور میں 100 رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

اسکور میں 23 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو وارنر کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔ انہوں نے 53 رنز بنائے تھے کہ معین علی نے انہیں اپنی بال پر کیچ کرا دیا۔

فنچ 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ آرچر نے لی جبکہ عثمان خواجہ کو اسٹوکس نے 20 رنز پر اور میکسویل کو ووڈ نے 12 رنز پر آؤٹ کیا۔ اسٹوئنیس 8 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ کیو منس ایک رنز بناکر جبکہ کیرے 38 اور اسٹاک چار رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ اہم ہے۔ آسٹریلیا 10پوائنٹس کے ساتھدوسرے اور انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

آسٹریلین ٹیم
آرون فنچ، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنیس، ایلکس کیرے، پیٹ کومنس، نتھن لیون ، مچل اسٹارک اور بیہرون ۔

انگلینڈ کی ٹیم
جونی بیرسٹو،جیمز ونسے، جاس بٹلر،اوئن مورگن ،جوئے روٹ، بین اسٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، جوفرا آرچر، مارک ووڈ ۔

XS
SM
MD
LG