رسائی کے لنکس

مالی: اقوام متحدہ کے نو امن کار ہلاک


فائل
فائل

اقوام متحدہ کے معاون ترجمان، فرحان حق نے بتایا کہ نائجر سے تعلق رکھنے والے یہ امن کار میناکا سے انسونگو کی طرف سفر کر رہے تھے، جب نامعلوم افراد نے اُن کے قافلے پر حملہ کردیا، جو بندوقوں سے مسلح اور موٹر سائیکل پر سوار تھے

مالی میں جمعے کے روز گھات لگا کر وار کرنے کی ایک واردات میں اقوام متحدہ کے نو امن کار ہلاک، جب کہ دیگر زخمی ہوئے۔

نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے معاون ترجمان، فرحان حق نے بتایا کہ نائجر سے تعلق رکھنے والے یہ امن کار میناکا سے انسونگو کی طرف سفر کر رہے تھے، جب نامعلوم افراد نے اُن کے قافلے پر حملہ کردیا، جو بندوقوں سے مسلح اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔


اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق، مالی میں اقوام متحدہ کے مشن میں کیا جانے والا اب تک کا یہ مہلک ترین حملہ تھا۔

گھات لگا کر حملہ کرنے کا یہ واقعہ شمالی گاؤ علاقے میں اندیلیمائین کے مشرق میں تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر صبح کے وقت پیش آیا۔

اقوام متحدہ کے یہ امن کار اُس علاقے میں تعینات ہیں جہاں مالی کے شمالی علاقے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں اور مالی کے باغی سرگرم عمل ہیں۔

حکومت مالی اور طوراق باغیوں نے امن مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG