رسائی کے لنکس

پاکستانی سفیر، ملیحہ لودھی کی نیو یارک آمد


فائل
فائل

ملیحہ لودھی دو بار امریکہ میں پاکستانی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔ وہ لندن اسکول آف اکنامکس کی گریجویٹ اور ہارورڈ یونیورسٹی انسٹیٹوٹ آف پالیٹکس کی فیلو رہی ہیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی نئی مستقل مندوب, ملیحہ لودھی اپنے عہدے کا چارج لینے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

نیویارک آمد پر، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور دیگر اہل کاروں نے اُن کا استقبال کیا۔

ملیحہ لودھی دو بار امریکہ میں پاکستانی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔

وہ لندن اسکول آف اکنامکس کی گریجویٹ اور ہارورڈ یونیورسٹی انسٹیٹوٹ آف پالیٹکس کی فیلو رہی ہیں۔

انھوں نے واشنگٹن کے معروف وڈرو ولسن سنٹر میں بھی بطور اسکالر کام کیا ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ، ملیحہ لودھی پاکستان میں انگریزی روزنامے دی نیوز کی ایڈیٹر بھی رہ چکی ہیں، اور ان دنوں اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سینیٹ کی رکن، اور لندن کے انسٹیٹوٹ آف اسٹرٹیجک افئرز کی ایڈوائزری کونسل کی رکن ہیں۔

XS
SM
MD
LG