رسائی کے لنکس

انجلینا کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی


آٹھ برس قبل جب انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مجسمہ مادام تساؤ میں شامل کیا گیا تھا تب سےیہ مومی مجسمےعجائب گھر میں بہت مقبول رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انھیں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ۔

عالمی شہرت کا حامل ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلمی جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ عجائب گھر کی زینت بنا دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لندن کےمومی عجائب گھر مادام تساؤ میں انجلینا جولی اور ان کےزندگی کے ساتھی اداکاربریڈ پٹ کےمجسموں کی نقاب کشائی کی گئی۔

ہالی وڈ فلمی صنعت کے رومانوی جوڑے کو برنجلینا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اور یہ اس سے قبل بھی مادام تساؤ کا حصہ رہا ہے۔

لندن اٹریکشن کے مطابق آٹھ برس قبل جب انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مجسمہ مادام تساؤ میں شامل کیا گیا تھا تب سے یہ مومی مجسمےعجائب گھر میں بہت مقبول رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انھیں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اس کی نقاب کشائی بریڈ پٹ کی 50 ویں سالگرہ کےموقع پرکی جا رہی ہے کیونکہ برنجلینا کے مومی مجسموں کو مادام تساؤ میں خیر مقدم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔


برنجلینا کے مجسموں کو مادام تساؤ کے پارٹی ایریا میں شہرت یافتہ فلمی ستاروں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کی حسین و جمیل اداکارہ انجلینا جولی نیلے رنگ کے گاؤن اورہائی ہیل کی سیاہ سینڈل میں نظر آرہی ہیں جبکہ دو بار آسکر ایواڈ کے لیے نامزد اداکار بریڈ پٹ سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔

مادام تساؤ کی ویب سائٹ کے مطابق مجسمہ سازوں کی ٹیم میک اپ آرٹسٹوں کی ٹیم اور ہیر آرٹسٹ کی ٹیم ورک سے مجسموں کو چار ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا ہے جب کہ ہر ایک مجسمے پر اٹھنے والی لاگت ایک لاکھ پچاس ہزار پونڈ بتائی گئی ہے ۔
XS
SM
MD
LG