رسائی کے لنکس

میخواں نے فرانس کا صدارتی انتخاب جیت لیا


نو منتخب صدر ایمانوئل میخواں۔
نو منتخب صدر ایمانوئل میخواں۔

فرانس میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایمانوئل میخوان کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ سخت مقابلے کے اس انتخاب میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی راہنما میرین لے پین ان کے مدمقابل تھیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان نہ صرف اندرونی بلکہ یورپ، نیٹواور دنیا میں فرانس کے کردار جیسے عوامل پر سخت نظریاتی فرق پایا جاتا ہے۔

انتخابات میں فتح کے فوراً بعد اپنی تقریر میں میخوان نے کہا کہ ’’ ملک میں بہت سے لوگوں نے مجھے صرف اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ انہیں میرے نظریات پسند ہیں بلکہ اس لیے بھی کہ انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والوں کو وہ دور رکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

خبر رساں ادارے رائٹرز نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جب ملک میں97 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی تھی، تب میخواں کو 57.4 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

فرانس: صدارتی انتخاب میں مسلمانوں کی مشکل
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:01 0:00

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک ٹویٹ میں فرانس کے رہنما میخواں کو یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے کہ وہ ان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی سمیت یورپ کے دیگر رہنماؤں نے بھی میخواں کے لیے مبارکباد کے پیغام بھجوائے ہیں۔ زیلنسکی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ ایک مضبوط اور متحد یورپ کے لیے نئی مشترکہ کامیابیوں کے لیےمل کر آگے بڑھیں گے۔

XS
SM
MD
LG