رسائی کے لنکس

صدر جو بائیڈن، فائل فوٹو
صدر جو بائیڈن، فائل فوٹو

بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ، دہائیوں کے جبرکے بعد انصاف کا بنیادی عمل ہے، صدر بائیڈن

12:33 8.12.2024

اپوزیشن کے ساتھ عبوری حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں: شامی وزیرِ اعظم

شام کے وزیر اعظم محمد غازی جلالی نے اتوار کو علی الصبح کہا ہےکہ حکومت اپوزیشن کی طرف "اپنا ہاتھ بڑھانے" اور اپنی ذمہ داریاں عبوری حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔

12:37 8.12.2024

شام میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں: امریکہ

صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ بائیڈن حکومت شام میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ شام میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکہ کو شام میں فوجی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

12:41 8.12.2024

اسد حکومت کے خاتمے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر نشر

شام کے سرکاری ٹیلی وژن سے بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ویڈیو بیان میں اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک سے بشار الاسد حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے اور جیلوں سے تمام قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بیان بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے گروپس کے اتحاد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں تمام جنگجوؤں اور شہریوں سے ’’آزاد شامی ریاست‘‘ کے سرکاری اداروں کی حفاظت کی اپیل کی گئی ہے۔

14:08 8.12.2024

شام میں مشتعل ہجوم کا ایران کے سفارت خانے پر حملہ

مشتعل افراد نے کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
مشتعل افراد نے کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے اور مبینہ طور پر ملک چھوڑنے کے بعد مشتعل ہجوم نے اتوار کی صبح دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے سفارت خانے میں لگے حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصراللہ اور ایرانی کمانڈر قاسیم سلیمانی کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔

مشتعل افراد نے سفارت خانے میں قائم دفاتر کو بھی تباہ کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG