حمص پر اپوزیشن فورسز کا قبضہ
شام کے ایک اور بڑے شہر حمص پر صدر بشار الاسد کی مخالف فورسز کے قابض ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
اپوزیشن فورسز نے شام کے تیسرے بڑے شہر حمص کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کی فورسز پچھے ہٹ گئی ہیں۔
باغی دمشق میں داخل ہوگئے
شامی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ دار الحکومت دمشق میں داخل ہوچکے ہیں۔
ان کے مطابق انہیں دمشق میں داخلے کے وقت شامی فوج کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
حمص میں شامی فورسز کی پسپائی کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ جنگجوؤں کا اگلا ہدف دار الحکومت دمشق ہوگا۔
فوج نے دار الحکومت دمشق کا ایئرپورٹ خالی کردیا
شامی فوج نے دار الحکومت دمشق کا ایئرپورٹ خالی کردیا ہے۔
برطانیہ میں موجود وار مانیٹر کے مطابق شامی فورسز کے اہلکار اور افسران دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پسپا ہو گئے ہیں۔
دمشق کے بعض رہائشیوں کے مطابق شہر میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
شام کے صدر بشارالاسد دارالحکومت دمشق سے نامعلوم مقام منتقل
شامی صدر بشار الاسد نے دمشق چھوڑ دیا ہے اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
بعض شامی حکام اور فوجی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ باغیوں کے دمشق میں داخلے کے اعلان کے بعد بشار الاسد نے دارالحکومت چھوڑ دیا تھا۔
اس سے قبل ترکیہ میں مقیم شامی اپوزیشن کے مرکزی رہنما ہادی البحرہ نے کہا تھا کہ اب دمشق بشار کے بغیر ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق باغیوں کے شہر میں داخلے اور بشار الاسد کے شہر سے فرار کی اطلاع کے بعد دمشق میں سینکڑوں گاڑیاں نکل آئی ہیں اور ’’آزادی‘‘ کا جشن منایا جارہا۔ ہے۔