رسائی کے لنکس

صدر جو بائیڈن، فائل فوٹو
صدر جو بائیڈن، فائل فوٹو

بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ، دہائیوں کے جبرکے بعد انصاف کا بنیادی عمل ہے، صدر بائیڈن

14:26 8.12.2024

شام میں روسی سفارت خانہ محفوظ ہے: نیوز ایجنسی تاس

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کا کہنا ہے کہ شام میں روسی سفارت خانہ محفوظ ہے۔

تاس کے مطابق دمشق میں روسی سفارت خانے کے عملے نے بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں تاہم اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

حکومت مخالف جنگجوؤں کے دمشق پہنچنے سے پہلے ہی روس نے اپنی شہریوں کو شام چھوڑنے کا کہہ دیا تھا۔

14:39 8.12.2024

امریکہ کے فوجی شام میں موجود رہیں گے: پینٹاگان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکہ نے کہا ہے کہ داعش کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے اس کے اہلکار شام میں موجود رہیں گے۔

دمشق میں بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد اپنے بیان میں محکمۂ دفاع پینٹاگان کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرقِ وسطیٰ ڈینیئل شپیرو نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا جس کا مقصد داعش کو دوبارہ طاقت ور ہونے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

بحرین میں جاری سیکیورٹی کانفرنس ماناما ڈائیلاگ سے خطاب میں شپیرو نے تمام فریقوں پر شہریوں اور بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ اور بین الاقوامی اقدار کا احترام کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

14:50 8.12.2024

شام کی سرحد پر لبنان سے واپس آنے والی گاڑیوں کی قطاریں

شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد شام اور لبنان کی سرحد پر اتوار کی صبح شام واپس جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

لبنان میں مصںع اور بکا کے مقام سے بڑی تعداد میں شامی واپس اپنے وطن جا رہے ہیں۔

شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی کے بعد دیگر ممالک کی طرح لبنان میں بھی شامی پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں نے کئی مقامات پر مقامی افراد کے ساتھ مل کر اسد حکومت کے خاتمے کا جشن بھی منایا ہے۔

15:05 8.12.2024

بشار الاسد کی تصاویر اور مجسمے تباہ

شام میں باغیوں نے بشار الاسد کی حکومت ختم کی تو اس کے ساتھ ہی شہریوں نے سرکاری عمارتوں میں لگی سابق صدر کی تصاویر اتارنا شروع کر دیں۔ کئی مقامات پر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے مجسمے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔⁣

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG