رسائی کے لنکس

اسرائیلی فورسز نے سینکڑوں افراد کو اسپتال سے حراست میں لے لیا ہے: وزارت صحت غزہ
اسرائیلی فورسز نے سینکڑوں افراد کو اسپتال سے حراست میں لے لیا ہے: وزارت صحت غزہ

فلسطینی اتھارٹی کی مغربی کنارے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں

حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت نے جمعے کو کہا کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے کے شمال میں آخری فعال اسپتال پر چھاپے کے دوران س عملے کے سینکڑوں ارکان ، مریضوں اور بے گھر افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

10:31 23.10.2024

شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں جاری آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

اس لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہزاروں فلسطینی یہاں سے انخلا کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران فوج نے کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے منگل کو بھی کئی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

13:50 23.10.2024

امریکی وزیرِ خارجہ کی سعودی عرب آمد

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

اینٹنی بلنکن نے اس سے پہلے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور وہاں اسرائیلی صدر، وزیرِ اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

قبل ازیں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ امریکی وزیرِ خارجہ اردن کا بھی دورہ کریں گے۔ لیکن اب یہ واضح نہیں ہے کہ وہ وہاں جائیں گے یا نہیں۔

14:00 23.10.2024

وقت آ گیا ہے کہ غزہ میں تنازع ختم کیا جائے: امریکہ

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ غزہ میں تنازع ختم کیا جائے۔

بدھ کو سعودی عرب روانگی سے قبل انہوں نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کو مزید نہ بڑھائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد امریکہ کے وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کا 11واں دورہ کر رہے ہیں تاکہ خطے میں جنگ بندی ہو سکے اور کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہوا۔

15:43 23.10.2024

حماس کے سینئر رہنما کا روس کا دورہ

غزہ کو کنٹرول کرنے والی عسکری تنظیم حماس کے ایک سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے روس کا دورہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق موسیٰ ابو مرزوق کے دورے میں روس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کے اسرائیل، ایران، لبنان سمیت خطے کے تمام اسٹیک ہولڈر سے تعلقات ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG