چین کے لبنان میں سفارت خانے میں ویزا اور پاسپورٹ سروس بند
چین کے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم سفارت خانے نے ویزا اور پاسپورٹ کے اجرا کی سروسز سمیت دیگر خدمات معطل کر دی ہیں۔
چینی سفارت خانے کے مطابق وہ لبنان میں چین کے شہریوں کے سفری دستاویزات کے اجرا کا عمل جاری رکھے گی۔
سفارت خانے نے دیگر سروسز کی بحال کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
حیفا یونیورسٹی کا اکیڈمک ایئر تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ
اسرائیل کی حیفا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تعلیمی سال تاخیر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال کا آغاز تین نومبر کو ہو رہا ہے جب کہ حیفا یونیورسٹی نے ایک ہفتہ تاخیر سے 10 نومبر کو تعلیمی سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ دفاعی حکام اور دیگر اداروں کی مشاورت سے کیا ہے۔ شمالی اسرائیل میں حکام نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حاضر کو تدریس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
گزشتہ برس حماس کے حملے کے بعد بھی بعض یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال تاخیر سے شروع کیا گیا تھا۔ کئی جامعات میں دسمبر میں کلاسوں کا آغاز ہوا تھا۔
اس دوران زیرِ تعلیم نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو ریزو اہلکاروں کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے بھی طلب کیا جاتا رہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کے بعد قطر جائیں گے
امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن آج سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ایک عہدیدر نے بتایا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کے بعد قطر جائیں گے۔
اینٹنی بلنکن ممکنہ طور پر کل قطر پہنچیں گے۔
اینٹنی بلنکن کی جمعے کو عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات طے
امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹی بلنکن جمعے کو برطانیہ میں عرب وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
اینٹنی بلنکن جمعرات کو مشرقِ وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ روانہ ہوں گے۔