رسائی کے لنکس

براہِ راست اسرائیل کے خلاف کارروائی جائز، ہر ملک جارحیت کے خلاف دفاع کا حق رکھتا ہے: ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کا چند روز قبل ایکشن شاندار تھا جو مکمل طور پر جائز اور قانونی تھا۔

08:33 4.10.2024

امارات ایئرلائن کی 'علاقائی بدامنی' کی وجہ سے ایران، عراق اور اردن کی پروازیں منسوخ

دبئی میں قائم امارات ایئر لائن نے "علاقائی بدامنی" کی وجہ سے عراق، ایران اور اردن کے لیے پروازیں تین دن کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

ایئر لائن نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایمریٹس علاقائی بدامنی کی وجہ سے 4 اور 5 اکتوبر کو عراق (بصرہ اور بغداد)، ایران (تہران) اور اردن (عمان) کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر رہی ہے۔

مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائن نے اس سے قبل دبئی اور بیروت کے درمیان 8 اکتوبر تک منسوخی کا اعلان کیا تھا، کیونکہ کئی دیگر کیریئرز نے بھی کچھ خدمات کو روک دیا تھا۔

قطر ایئرویز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ عراق، ایران اور لبنان سے پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ وہ کب دوبارہ شروع ہوں گی۔

مزید پڑھیے

08:30 4.10.2024

لبنان میں بفر زون سے انخلاء کی اسرائیل وارننگ میں توسیع، کیا یہ وسیع حملے کا اشارہ ہے؟

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز لبنان میں لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے ایک شہر اور دیگر ایسی کمیونٹیز کو خالی کر دیں جو اقوام متحدہ کے اعلان کردہ بفر زون کے شمال میں ہیں۔

یہ اس بات کا اشارہ ہوسکتا ہے کہ وہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے خلاف اس ہفتے کے آغاز میں شروع کی گئی زمینی کارروائی کو وسیع کر سکتا ہے۔

اسرائیل نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صوبائی دار الحکومت نباتیح اور دریائے لیطانی کے شمال میں واقع دیگر کمیونٹیز سے نکل جائیں۔

یہ وہ علاقہ ہے جو اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کردہ سرحدی زون کا شمالی کنارہ ہے۔ سلامتی کونسل نے 2006 کی جنگ کے بعد ایک قرارداد میں، دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات کے بعد یہ زون قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیے

08:28 4.10.2024

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG