رسائی کے لنکس

کنڑول لائن عبور کرنے والے دو نوجوان بھارتی حکام کے حوالے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گذشتہ ماہ بھی بھارتی کشمیر کے چکوٹھی سیکٹر سے غلطی سے پاکستانی کشمیر میں داخل ہونے والی ایک بھارتی خاتون کو بھی بھارتی کشمیر کے حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

روشن مغل

ایسے میں کہ جب پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے اور کشمیر کے تنازع پر دونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات بھی بھی کشیدہ ہیں۔ پاکستان حکام نے غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے والے بھارتی کشمیر کے دو نوجوانوں کو ہفتے کے روز اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا۔

حکام کے مطابق بھارتی کشمیر کے علاقے سری نگر اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے 23 اور 25 سالہ دو نوجوان، جو کچھ عرصہ قبل بھول کر جنگ بندی لائن عبور کرنے کے بعد پاکستانی کشمیر کے علاقے میں داخل ہوگئے تھے ، انہیں کنٹرول لائن کے علاقے چکوٹھی سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

کنٹرول لائن کے امن پل پر پاکستانی کشمیر کے سول اور فوجی حکام نے انھیں بھارتی کشمیر کے حکام کے حوالے کیا۔

واضع رہے کہ کشمیر کو منقسم کرنے والی حد بندی لائن پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج، غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں کو اپنے ملکوں کو واپس کردیتی ہیں۔

گذشتہ ماہ بھی بھارتی کشمیر کے چکوٹھی سیکٹر سے غلطی سے پاکستانی کشمیر میں داخل ہونے والی ایک بھارتی خاتون کو بھی بھارتی کشمیر کے حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

تاہم گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں غلطی سے کنٹرول لائن عبور کر کے بھارتی کشمیر پہنچ جانے والےپاکستانی کشمیر کے دو نوجوانوں کو تاحال پاکستانی حکام کے سپرد نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو ایک بھارتی عدالت بھی بے قصور قرار دے چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG