رسائی کے لنکس

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 22 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ واقعہ جنوب مشرقی ریاست آندھرا پردیش میں اتوار کی شام پیش آیا، بارشوں اور طوفان سے ریاست کے آٹھ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک غیر معمولی واقعہ میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان بتائے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی ریاست آندھرا پردیش میں اتوار کی شام پیش آیا، بارشوں اور طوفان سے ریاست کے آٹھ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کرکٹ کی ایک ضلعی عہدیدار ستاپاتی نے کہا کہ گنتور قصبے میں خواتین کی دو کرکٹ ٹیموں کی کھلاڑی اس واقعہ میں معجزانہ طور پرمحفوط رہیں۔ آسمانی بجلی اس گروانڈ میں واقع درخت پر بھی گری جہاں یہ لڑکیاں کرکٹ کھیل رہیں تھیں۔

بھارت میں مون سون کا موسم جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے اور اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک معمول ہیں تاہم اتوار کو ہونے والے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد غیر معمولی ہے۔

آندھرا پردیش کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ریاست میں شدید بارشوں کا باعث بنا ہے۔

XS
SM
MD
LG