رسائی کے لنکس

شہری عدالتوں میں مشتبہ دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کا امکان نہیں، جولیبرمین


شہری عدالتوں میں مشتبہ دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کا امکان نہیں، جولیبرمین
شہری عدالتوں میں مشتبہ دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کا امکان نہیں، جولیبرمین

سینئرآزاد امریکی سینیٹر جو لیبرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کی شہری عدالتوں میں مزید مشتبہ دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کے امکانات نہیں۔

جمعرات کو وی او اے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گوانتانامو کے پہلے قیدی کی امریکی شہری عدالت سے ایک کے علاوہ باقی تمام الزامات میں بریت اوباما انتظامیہ کے لئے موت کی گھنٹی ثابت ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیصلے سے گوانتاناموبے کے تفتیشی مرکز کو بند کرنے کے امکانات تقریباً تقریباً ناممکن ہوجائیں گے۔

وفاقی عدالت نے تزانیہ کے شہری احمد غیلانی کو بدھ کے روز تنزانیہ اور کینیامیں واقع امریکی سفارت خانوں میں 1998ء میں بم دھماکے کرنے کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے انہیں صرف اسی جرم کی سزا سنائی تھی جبکہ اسے باقی الزامات سے بری قراردے دیا تھا۔

دھماکا خیز مواد سے امریکی جائیداد کو تباہ کرنے کی سازش کے جرم میں بیس سال قیدکی سزا دی جاسکتی ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیم نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وی او اے کو بتایا کہ اس سے امریکی عدالتوں کی آزادی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG